Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوالوجی کے زیرِ اہتمام ’ڈینگی‘ سے متعلق آگاہی سیمینار

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوالوجی کے زیرِ اہتمام ’ڈینگی‘ سے متعلق ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ’’ ڈینگی سے چھٹکارہ، قومی فرض ہمارا،‘‘تھا ۔
سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر آسیہ بی بی نے کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعنصر نعیم اللہ نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں صفائی کی تلقین کرتا ہے کیوں کہ صفائی نصف ایمان ہے، اور مناسب حفاظتی اقدامات سے اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
اس بارے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہم اپنے گھر، آس پڑوس، محلے یا شہر کو صاف رکھ سکتے ہیں ڈینگی مچھر کو مناسب صفائی سے ختم کیا جاسکتا ہے حکومتی سطح پر بھی اس کے تدارک کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں، اپنے گھروں میں فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں پورے آستین کے کپڑے پہنیں،دروازوں پر جالی لگائیں اور رات کو سونے وقت مچھر بھگاؤ لوشن لگا کر سوئیں، کیاریوں اور پودوں کی صفائی رکھیں ان جیسے حفاظتی اقدامات سے ہم ڈینگی کو نہ صرف کنٹرول کرسکتے ہیں بلکہ اس کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو ایجوکیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان میں اس بارے آگاہی پیدا ہوسکے۔
تقریب میں فیکلٹی ممبراں اور طالبات نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button