"پاور پوائنٹ پریزینٹیشن "کی مہارتوں کے بارے تربیتی سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام” پاور پوائنٹ پریزینٹیشن "کی مہارتوں کے بارے تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سائبان گروپ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن "کی مہارتوں کے بارے آگاہی فراہم کی۔ تربیتی سیمینار میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
سائبان گروپ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے پریزینٹیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں بالخصوص جامعات میں اپنا مافی الضمیراور لیکچرز کو ملٹی میڈیا پر پیش کرنے سے طلباء کے لیے سمجھنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پریزینٹیشن بنانا اور اسے پیش کرنا ایک ہنر اور فن بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو شخص اس فن میں جتنا زیادہ ہنر مند ہو گااتنا ہی اس کو اس قابلیت کی مقبولیت حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید اسٹوڈنٹس کے گروپ بنا کر آپس میں مقابلہ بھی کروایا اور جیتنے والوں میں کتابیں بطور انعام تقسیم کیں۔
شافیہ،صبا اور شفیق احمد جیتنے والوں میں نمایاں رہے۔
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر فیاض احمد، ڈاکٹر محمد اشتیاق، ڈاکٹر عمیر سیال، ڈاکٹر ندیم احمد، ڈاکٹر محمد خالد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔



















