پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا بڑا مطالبہ

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان اور ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب منعقد ہوا۔
اجلاس میں رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ملتان نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ہیڈ ماسٹرز ھائی سکولز عمیر نثار ,محبوب اشرف, عبدالقدیر ,توقیر احمد, راؤ شاہ محمد, رانا سعید, ارشد قریشی ,ظفر بابر اور عہدیداران ایس ای ایس راؤ طارق مصطفی, راؤ زوالفقار احمد, محمد یونس خان لودھی ,رانا طارق, رانا زاہد,محمد عالمگیر, ظفر بھٹہ, میاں عبدالخالق, راو ساجد مصطفی, ایم ایم ناصر, محمد افنان ,غلام عباس, شہزاد ظفر چوہدری فاروق چوہدری اکبر ,خالد خان, شہزاد فہیم, عزرا ایوب, گل بی بی ,سعدیہ اشتیاق, نورین منور بشری بی بی, شاہدہ بانو و دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کرام اور سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال بند کیا جاے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین اوراساتذہبکرام کے احتجاج کے نتیجے میں ڈسپریٹی الاؤنس کے بجائے بجٹ میں سپیشل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اس میں بھی بہت سی پیچیدگیاں پیدا کر دی گئیں ہیں، اور اگر اکاؤنٹ افسران سے غلطی ہوئی تو زمہ دار وہ ہونگے اسکے علاوہ بجٹ میں دس فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن ابھی تک نہ ہوا ہے.اکاوئنٹ افسران نے عید پر بغیر الاؤنسسز کے پے رول چلا دیے ہیں، جس سےاساتذہ برادری اور سرکاری ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔
پنجاب حکومت سپیشل الاؤنس کے نوٹیفیکیشن میں ابہام دور کرے اور جلد دس فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔



















