Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی سی بی کے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت اپنے تمام ملازمین کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا آغاز کردیا ہے۔
ویکسینیشن کا یہ عمل یکم جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پی سی بی کےملازمین کی ویکسینیشن آج بروز بدھ کو ایک مقامی ہسپتال میں کی گئی۔ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ویکسنیشن بھی رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی۔
اس سے قبل مئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا وہ واحد کرکٹ بورڈ بناتھا کہ جس نےسب سے پہلے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کروائی تھی۔
اس اقدام میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) نے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔



















