Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کارڈ ف میں برا دن تھا،لارڈز میں کم بیک کریں گے :شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کارڈف میں جو کارکردگی رہی ٹیم اس سے کئی بہتر ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے پیغام کی ویڈیو جاری کی گئی ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ کارڈف میں برا دن تھا لارڈز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دوسرے ون ڈے میں مداح حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں آئیں گے۔فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے ہوکر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں، کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، لارڈز کے میدان میں ہماری حالیہ کارکردگی بہتر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button