22 کروڑ 72 لاکھ روپے کی لاگت سے 782 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نئے کنکشنوں کی فراہمی اور سسٹم کی بہتری کے لئے
مالی سال2020-21ء کے دوران22کر وڑ72لاکھ روپے کی لاگت سے782ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے ہیں۔
ان میں 10 سے25 کے وی اے پر35،15سے25کے وی اے پر49، 25 سے 50 کے وی اے پر193، 50 سے100 کے وی اے پر228، 100سے200کے وی پر202 ،25KVAکے مزید4 ،50KVAکے 12، 100KVA کے57 اور200KVA کے مزید2 ٹرانسفارمرزاپ گریڈ کئے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئراکرام الحق کی ہدایات پر یکم جولائی2020ء سے30اپریل 2021
کے دوران ملتان سرکل میں 7 کروڑ51 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعدادکار کے313ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا گیاہے۔
ڈی جی خان سرکل میں ایک کروڑ 46لاکھ روپے سے 28، وہاڑی سرکل میں 2 کروڑ47لاکھ روپے کی لاگت سے 79، بہاولپور سرکل میں 89لاکھ روپے کی لاگت سے40، ساہیوال سرکل میں 2 کروڑ26لاکھ51ہزار روپے سے58، رحیم یار خان سرکل میں 4 کروڑ 30لاکھ روپے سے94، مظفرگڑھ سرکل میں 68لاکھ60ہزار روپے سے58،بہاولنگر سرکل میں ایک کروڑ15لاکھ روپے سے39اور خانیوال سرکل میں ایک کروڑ97 لاکھ روپے کی لاگت سے73 ٹرانسفارمرز اپ گریڈ کئے گئے ہیں۔
ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے نہ صر ف میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہو گئی ہے بلکہ کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔



















