نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ویبنار کا اہتمام

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ اگرانومی کے زیر اہتمام رود کوہی کے زراعت کی صلاحیت اور درپیش مسائل کے حل کے موضوع پر انٹر نیشنل ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔
انٹرنیشنل ویبنار کے گیسٹ سپیکر ہالینڈ کے ڈاکٹر فرینک وین سٹین گرین تھے۔ انٹرنیشنل ویبنار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ابتدائی خطاب کے دوران کہا کہ رود کوہی کے نظام کے زیر اثر زراعت کو بہتر کرنے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔
مزید کہا کہ نظام آباشی سے پانی کا ایک وسیع ذخیرہ قابل استعمال بنا کر نہ صرف فصلات کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ اس پانی سے ہونے والے نقصانات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ اس تناظر میں زرعی جامعہ بھی فصلات کی بہتر پیداوار کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
انٹر نیشنل سپیکر ڈاکٹر فرینک نے اپنے تجربات کی روشنی میں بتایا کہ فصلات کی پیداوار کو اس نظام آباشی میں کس طرح برھایا جا سکتا ہے اور ہمارے پاس کون کون سے طریقے موجود ہیں۔
انٹرنیشنل بلوچ نیشنل کوارڈنیٹر فلڈ بیسڈ لائیولی ہڈز/کوئٹہ نے اس نظام آباشی میں سوشل مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
چئیرمین شعبہ اگرانومی ڈاکٹر عبدالغفار نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ جامعہ ھذا میں اس نظام آبپاشی کے تحت کسانوں کی بہتری کے لئے کوششاں ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر خرم مبین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اگرانومی نے جامعہ ھذا میں کئے گئے پراجیکٹ کے حوالے سے سامعین کو آگاہی دی اور جامع کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلاً گفتگو کی۔
مزید کہا کہ کسانوں کو روت کوہی آنے سے پہلے ذمین میں گہرا حل چلا کر پانی کو ذخیرہ کر لینا چاہیے تا کہ فصلات کی پیداوا ربہتر بنائی جاسکے۔آخر میں حاضرین و سامعین کے سوالوں کے جوابات دئے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر آصف رضا،ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر حماد ندیم، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر محکم حماد، ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر راؤ اکرام،ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر مدثر عزیز سمیت دیگر فیکلٹی متعلقہ کسانوں اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



















