Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : ایمپلائز یونین کے مطالبات تسلیم، ملازمین کا احتجاج ختم

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی نے مطالبہ کی منظوری کےلئے احتجاج کا اعلان کیا تھا، اور پمفلٹ جاری کیا تھا جس پر وائس چانسلر نے یونین صدر ملک صفدر اور سیکرٹری رانا مدثر کو اپنے آفس بلوالیا ۔

اس موقع کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ، رجسٹرار اور خزانہ دار صفدر خان لنگاہ کو بھی بلایا لیا اور کہا کہ چھوٹے ملازمین کے ساتھ کسی طور پر بھی کوئی زیادتی نہیں ہوگی، اور گزشتہ تنخواہوں سے کاٹا گیا انٹیگریٹڈ الاؤنس اور کمپیوٹر الاؤنس اس تنخواہ کے ساتھ (سابقہ کٹا ہوا) بھی تمام ملازمین کومل جائے گا۔
بونس/اعزازیہ بھی ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ملےگا۔

وائس چانسلر نے لیو انکیشمنٹ کی دوسری قسط کی ادائیگی بھی عیدالفطر کے بعد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ملازمین کی پروموشن اور ڈی پی سی کے حوالہ سے وائس چانسلر نے رجسٹرار کو فوری طور پر پروموشن آرڈرز جاری کرنے کی ہدایت کی، اور ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی کہ جن ملازمین کا پروموشن کیس تھا ان کو اگلے ہفتے میں ان کو آرڈرز مل جائیں گے۔

درجہ چہارم %20 کوٹہ 23 جونئیر کلرکس کے آرڈرز کینسل کرنے پر کافی بحث ہوئی، تاہم یہ معاملہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، جس کے بعد اس کو ملتوی کردیا گیا، تاہم ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے کمیٹی بھی عیدالفطر کے بعد کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی، سکیورٹی سٹاف کی یونیفارم بھی جلد جاری کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ سیکشن کی شٹلز کے ٹائروں و بیٹری کا مسئلہ کو بھی حل کرنے کا کہا گیا ہے۔

ملک صفدر اور رانا مدثر کا کہنا تھا کہ ہم وائس چانسلر کے شکر گذار ہیں، جنہوں نے ملازمین کا درد سمجھا اور اپنی اولین ترجیح پر حل کرنے کا حکم دیا ۔

ہم پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ رجسٹرار اور خزانہ دار صفدر خان کے بھی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے چھوٹے ملازمین کی عید کی خوشیاں کو یقینی بنانے میں مدد کی، ہم یونیورسٹی کی ترقی کےلئے ملکر کام کرتے رہیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button