Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2023 سمسٹر کے داخلوں کے شیڈول جاری کردیا

داخلوں کا پہلا مرحلہ 15 جولائی کو شروع ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں میٹرک (جنرل)، میٹرک (درس نظامی)، میٹرک (اوپن کورسز)، ایف اے (جنرل)، ایف اے (درس نظامی)، ایف اے (درس نظامی) کے لیے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

اوپن کورسز، آئی کام، مڈل ٹیک، سرٹیفکیٹ کورسز، بی ایس، ایم بی اے، ایم فل/ایم ایس، اور پی ایچ ڈی کے داخلے دوسرے مرحلے میں کئے جائیں گے۔

داخلوں کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر میں معلوماتی کاؤنٹرز، سہولت مراکز اور پراسپیکٹس سیل پوائنٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے، اور علاقائی سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں، وہ طلباء کو جامع رہنمائی فراہم کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء اپنی رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات سے ضروری مواد آسانی سے حاصل کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button