ایشیاء کپ: پاکستان کا نیپال کو جیت کے لئے 343 رنز کا ہدف
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 343 کا رنز ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بابر اعظم کی ون ڈے سنچری، ایک اور ریکارڈ نام کرلیا
پاکستانی اوپنرز اچھا آغاز کرنے میں ناکام نظر ائے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری، جب فخر زمان 14 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے۔
پاکستان کو دوسرا نقصان 25 کے سکور پر گری، جب امام الحق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
اس موقع پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ملکر قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔
محمد رضوان 6 رنز کی کمی کی وجہ سے اپنی ففٹی نہ مکمل کر سکے اور 44 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے ۔
ان کے بعد آنے والے آغا سلمان بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، اور 124 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ صرف 5 رنز بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایشیاء کپ کی افتتاحی تقریب، سماں بندھ گیا
اس موقع پر بابر اعظم اور افتخار احمد نے وکٹ کی چاروں طرف کھل کر شارٹس کھیلیں اور بال کو گراؤنڈ کی سیر کروائی ۔
بابر اعظم نے 131 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی ڈیڑھ سنچری مکمل کی ، بابر کی اننگز کی خاص بات 016چوکے اور 4 چھکے تھے، ان کے کیریئر کی انیسویں سنچری تھی۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو ان کا انفرادی سکور 151 تھا۔
ان کا ساتھ افتخار احمد نے دیا جنہوں نے 71 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور سکور کو اگے بڑھایا ، انہوں نے 11 چوکے اور 4 چھکا لگائے ۔
نیپال کی طرف سےسومپل کامی 2، کرن کیسی، سندیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، اور جبکہ امام الحق اور محمد رضوان رنز آؤٹ ہوئے۔