Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس متوازن زندگی کےلئے ضروری ہے : وی سی زکریا یونیورسٹی

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر زبیراقبال کا کہنا ہے کہ سپورٹس متوازن زندگی کے لئے ضروری ہے، طلباء وطالبات کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ وہ تندرست رہ سکیں، وہ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کا دورہ کررہے تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر طاہر محمود سپورٹس انچارج ندیم اعظم اور میڈم عابدہ بھی موجود تھیں۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ زکریا یونیورسٹی اپنے طلباء وطالبات کو کھیل کی بہتر سہولیات فراہم کررہی ہے، آئندہ سیزن میں بھی طلباء کو کھیل کا سامان اور مواقع فراہم کئے جائیں گے، انہوں نے سپورٹس انچارج ندیم اعظم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہ وہ زکریا یونیورسٹی کی سپورٹس کےلئے اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں، مستقبل میں بھی وہ اسی جذبے کےساتھ کھیلوں کے فروغ کےلئے کام کرتے رہیں گے۔

بعد ازاں وائس چانسلر نے پودہ لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button