زکریا یونیورسٹی میں سموگ کے خلاف اقدامات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی
ترجمان کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی کا مقصد سموگ کے اثرات کو کم کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کرنا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال، وائس چانسلرپروفیسر ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر ناظم حسین، ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیپروفیسر ڈاکٹر نجم الحق، ڈائریکٹر اوررک پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول، چیئرمین، ڈپارٹمنٹ آف فارمیسی پریکٹسپروفیسر ڈاکٹر محمد عارف علی، چیئرمین، ڈپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائنسزڈاکٹر شگف اعجاز، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈائریکٹر آر بوریکلچر ڈاکٹر فہمیدہ جبین، اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز شامل ہیں۔
کمیٹی سموگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی تیار کرے گی، طلباء اور اساتذہ کی شرکت سے سموگ کے خاتمے میں کردار اداکرے گی۔
موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر آگاہی کے لیے میڈیا مہم شروع کی جائے گی، یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دے کر اسے ایک سبز یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم سموگ جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور ماحول کو بہتر بنائیں۔