Breaking NewsEducationتازہ ترین
ضلعی انتظامیہ ملتان کا خصوصی فنڈز اور سکیموں کا آغاز

تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی فنڈز اور سکیموں کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز شاداب سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور بچوں کو فراہم سہولیات اور تعلیمی نظام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران انسٹیٹیوٹ کی بلڈنگ کو فوری اپ گریڈ کیا جائے اور کلاس رومز میں مزید سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وسیم حامد سندھو نے کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے ریاست ہے ممکن اقدامات کرے گی۔



















