Breaking NewsEducationتازہ ترین
طلباء میں نئی کتابیں تقسیم
گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی اسکول ملتان میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر پرموٹ ہونے والے طلباء میں نئی کتابیں تقسیم کر دی گئی ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل خالد محمود کا کہنا تھا کہ یہ خوبصورت لمحات نہ صرف بچوں کے چہروں پر خوشی لے کر آئے بلکہ ایک نئے عزم اور جوش کے ساتھ تعلیم کے سفر کا آغاز بھی ثابت ہوگا ۔
تمام طلباء کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ بروقت اپنی کتابیں حاصل کریں اور اپنی پڑھائی کا باقاعدہ آغاز کریں۔ جو بچے ابھی تک سکول نہیں آ رہے، ان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر سکول آئیں، اپنی کتابیں وصول کریں اور اس تعلیمی سفر کا حصہ بنیں۔
یاد رکھیں! کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے جو وقت کی قدر کرتے ہیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کرتے ہیں۔ آئیں، مل کر علم کی روشنی کو عام کریں اور اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔


















