Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سمری پر پنجاب کابینہ نے اضافی فنڈز کی منظوری دی، جس کا مقصد طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈز تعلیمی پروگرامز کے تسلسل، اساتذہ کی ادائیگیوں اور سکولوں کے روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری سے مستحق بچوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچ جائے گی جبکہ اس اقدام سے صوبے میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button