Breaking NewsEducationتازہ ترین
17 لاکھ طلباء کے ب فارم نمبر غلط یا غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 17 لاکھ طلبا کے ب فارم نمبر غلط یا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے طلبا کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سکول انفارمیشن سسٹم میں درست ب فارم نمبرز درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
حکام کے مطابق تمام طلبا کو یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی دینے کے عمل کو بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی ڈیٹا کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
اس حوالے سے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سکول سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ ب فارم کی تصدیق کے بعد ہی درست اندراج یقینی بنائیں۔
محکمہ تعلیم نے بغیر ب فارم طلبا کا ڈیٹا بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اس عمل کو مکمل کرنے کیلئے 30 اپریل 2026 کی آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔


















