Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ سست روی کا شکار

فنڈز کی فراہمی میں تاخیر کے باعث سرکاری سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں 30 ہزار سے زائد اضافی کلاس رومز تعمیر کیے جانے تھے، تاہم ابتدائی قسط جاری ہونے کے بعد مزید فنڈز فراہم نہ کیے جا سکے، جس کی وجہ سے متعدد منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی بندش کی وجہ سے کئی سکولوں میں تعمیراتی کام مکمل طور پر رک گیا ہے۔ متعدد مقامات پر دیواریں، چھتیں اور بنیادی ڈھانچہ مکمل نہ ہو سکا، جس سے منصوبے غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہیں۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ منصوبے میں مزید تاخیر سے طلباء کو تعلیمی سہولیات کی کمی اور کلاس رومز کی قلت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button