Breaking NewsEducationتازہ ترین
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کابڑا اعلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وہ امتحانات جو 15 ستمبر 2025 اور اس کے بعد منعقد ہونے تھے، وہ اپنے اصل شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا اطلاق صرف ان امتحانات پر ہوا ہے جو 1 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان ہونے تھے۔ ان کی نئی تاریخیں اب 6 سے 17 نومبر 2025 ہیں۔
طلباء کو جو ایڈمٹ کارڈز پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، وہ نئی تاریخوں، امتحانی مراکز اور اوقات کے لیے بھی قابلِ استعمال رہیں گے۔



















