Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی کے کیسز کی سکروٹنی میں خامیاں

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ارسال کیے گئے ایک اہم مراسلے میں مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی سے متعلق کیسز کی اسکرونٹی کے دوران سامنے آنے والی متعدد کمیوں اور خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سنیارٹی نمبرز کے حامل انیس ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے کیسز نامکمل ہیں، تاہم ان خامیوں کو دور کروانا صرف متعلقہ افسران کی ہی نہیں بلکہ سنیارٹی نمبر 1 تا 180 تک تمام افسران کی مشترکہ ذمہ داری ہے جب تک نشاندہی شدہ خامیاں دور نہیں کی جاتیں، اس وقت تک تمام کیسز زیر التوا رہیں گے اور ترقی کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اساتذہ سے فوری طور پر ضروری دستاویزات اور نقائص کی تکمیل کروائی جائے تاکہ ترقی کے عمل میں مزید تاخیر سے بچا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بروقت خامیاں دور نہ کی گئیں تو اس کے منفی اثرات پوری اساتذہ برادری کو بھگتنا پڑیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ اس عمل کو سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button