محکمہ سکول ایجوکیشن : جنوبی پنجاب کے سکولوں کے سربراہان کے اعزاز میں تقریب آج ہوگی
میٹرک امتحان سالانہ 2022ء میں بہترین نتائج کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے چمپیئن سکولوں کے سربراہان، ایگزام ایمرجنسی کے تحت آئندہ امتحانات کی تیاری اور نئے تعلیمی اہداف کے حصول، سکولمپکس گیمز 2022ء کے انعقاد میں اچھی کاکردگی دکھانے والے سکولوں اور ضلعی سطح پر بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کارکردگی دکھانے والے تعلیمی افسران اور اساتذہ کے اعزاز میں آج مورخہ 30 دسمبر بروز جمعۃ المبارک، بوقت 3 بجے ملتان آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں
سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہمان خصوصی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
محکمہ سکولز جنوبی پنجاب کا بڑا اقدام
اس کے علاوہ سکولوں میں موسمیاتی تبدیلی کے مضمون کو متعارف کرانے، گرین بک کی تدریس اور میاواکی جنگل اگانے کی مہم کو کامیاب بنانے والے تعلیمی افسران اور اساتذہ کی کارکردگی اور تربیت کا جائزہ لینے کے لیے تقریب میں ایک تعارفی سیشن بھی رکھا گیا، جس کا آغاز دن 12 بجے ہو گا۔
اس سیشن سے سیکر یٹری سکول ایجو کیشن ڈاکٹر احتشام انور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے 257 منتخب سکولو ں کے سربراہوں اور تربیت کاروں سے بات کریں گے۔