زکریا یونیورسٹی کا ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگیا
اینٹی کرپشن نے زکریا یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ کے خلاف دوبار انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
زکریا یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق جو حال ہی میں پرموٹ ہوئے ہیں، پر اینٹی کرپشن میں متعدد مقدمے زیر سماعت ہیں جو تعطل کا شکار ہیں، جن کی انکوائری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کامران تصدق کو 2016 کے ایک کیس میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیاگیا تھا ، مگر انہوں نے ریکارڈ پیش کرنے کے بجائے ملبہ سابق ڈپٹی رجسٹرار پرڈال دیا ، جنہوں نے اپنا کلیرنس سرٹیفکیٹس جمع کرادیا ، جو یونیورسٹی نے جاری کیا تھا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کامران تصدق نے کنٹین مالکان سے سازباز کرکے فائل غائب کی ہے، جبکہ ان کے خلاف دیگر کیس لکڑی کے چوری کے ہیں ، جو ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے دورمیں ہرے بھرے درختوں کو کاٹ کر اونے پونے دام فروخت کردئیے گئے، جن کی رپورٹ حساس اداروں نے تیار کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کی تھیں۔
جس پر ان کے خلاف اب انکوائری کا فیصلہ کیاگیا ہے۔