Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگیا

اینٹی کرپشن نے زکریا یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ کے خلاف دوبار انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

زکریا یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق جو حال ہی میں پرموٹ ہوئے ہیں، پر اینٹی کرپشن میں متعدد مقدمے زیر سماعت ہیں جو تعطل کا شکار ہیں، جن کی انکوائری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کامران تصدق کو 2016 کے ایک کیس میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیاگیا تھا ، مگر انہوں نے ریکارڈ پیش کرنے کے بجائے ملبہ سابق ڈپٹی رجسٹرار پرڈال دیا ، جنہوں نے اپنا کلیرنس سرٹیفکیٹس جمع کرادیا ، جو یونیورسٹی نے جاری کیا تھا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کامران تصدق نے کنٹین مالکان سے سازباز کرکے فائل غائب کی ہے، جبکہ ان کے خلاف دیگر کیس لکڑی کے چوری کے ہیں ، جو ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے دورمیں ہرے بھرے درختوں کو کاٹ کر اونے پونے دام فروخت کردئیے گئے، جن کی رپورٹ حساس اداروں نے تیار کرکے اعلیٰ حکام کو ارسال کی تھیں۔

جس پر ان کے خلاف اب انکوائری کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button