Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے رکشہ چلانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
زکریا یونیورسٹی کے بیشتر چھوٹے ملازمین ڈیوٹی اوقات کے دوران کیمپس میں رکشے چلارہے ہیں، جن کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ وہ منفی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، جس پر ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، ان کے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے۔
دریں اثنا اطلاع کے مطابق یونیورسٹی سیکورٹی حکام نے شعبہ ماحولیات کے ایک چپڑاسی شاہد شاہ کو رکشے سمیت پکڑ لیا ، جو سرکاری سریا لیکر باہر جارہا تھا، جس پر انکوائری شروع ہوئی تو پتا چلا کہ وہ ڈیوٹی اوقات میں بھی رکشہ چلاتا ہے۔
سیکورٹی حکام نے اس ملازم کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کےلئے رجسٹرار کو مراسلہ تحریر کردیا ہے۔
اس بارے میں سیکورٹی حکام کاکہناہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی اوقات میں رکشے چلانے کی اجازت نہیں وائس چانسلر کو اس کی رپورٹ ارسال کی جائے گی ۔