Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہاسٹلز اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہیں

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہوسٹلز اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہیں بننے لگ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی نے جونیئر اور ناتجربہ کار اساتذہ کو ہاسٹلز کا سپرٹنڈنٹ اور وارڈن لگا دیا تھا۔

سابق وائس چانسلر نے گھر الاٹ کرنے کے بہانے اُن کو ہاسٹلز میں سپرٹنڈنٹ اور وارڈن لگا دیا تھا، جن کی ہاسٹل کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، صرف یونیورسٹی کے اندر گھر لینا ان کا مقصد تھا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ہاسٹلز پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ؛ سیکورٹی بے بسی کی تصویر بن گئی، ہاسٹل میں اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل

اب ہاسٹلز جرائم پیشہ افراد کا مسکن بن چُکے ہیں، ہاسٹل میں اسلحہ کی ویڈیوز اور اسلحہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، مگر یونیورسٹی حکام کے کان پر جوں بھی نہیں رینگ رہی ہے۔

طلباء نے اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button