Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر ملتان ڈاکٹر نسیم اختر نے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کرلی

بہاالدین زکریا یونیورسٹی، ڈائریکٹرسرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر ملتان ڈاکٹر نسیم اختر نے پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کرلی۔

اس موقع پر ڈاکٹر نسیم اختر کو علمی و ادبی شخصیات سمیت شعبہ کے اساتذہ ، سکالرز ، ایم۔فل ، ایم۔اے ، بی۔ایس کے طلباء و طالبات سمیت شعبہ کے عملے کا زبردست خراج تحسین ، گزشتہ روز ڈاکٹر نسیم اختر کے اعزاز میں طلباء و طالبات نے کیک بھی کاٹا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نسیم اختر نے سرائیکی زبان وادب کی پہلی پوسٹ ڈاکٹریٹ کرنے والی استاد ہیں، اور پہلی سرائیکی خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل ڈاکٹر نسیم اختر سرائیکی ادب کی پہلی خاتون لیکچرار اور پہلی خاتون پی۔ایچ۔ ڈی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں، وہ اب تک گیارہ کتب کی مصنفہ کئی ریسرچ آرٹیکلز کی محققہ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button