زکریا یونیورسٹی : ٹیکسٹائل کالج کی سیکورٹی کو وردیاں نہ مل سکیں، گارڈز کا احتجاج
زکریا یونیورسٹی نے ایک برس کے دوران اپنے ٹیکسٹائل کالج سے یونیفارم بنوائیں جس سے بچت تو ہوئی مگر اس کے سب کیمپس کے سیکورٹی اہلکار محروم رہے، زرعی کالج کے سیکورٹی گارڈ رانا عمران اوران کے ساتھیوں کا پیغام وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے شدید احتجاج کیا کہ دوسری بار ٹیکسٹائل کالج والوں کو وردیاں نہیں ملیں ،ہم نے ناپ دیا، ہماری وردیاں سل گئی، وردی پر سیکورٹی گارڈ کا نام بھی لکھا ہوا ہے ،اور ہمیں کہا گیا یونیورسٹی سے وردیاں لے جانا جب وردیاں وصول کرنے گئے تو انکار کردیا گیا۔
اس سے پہلے بھی وردیاں بنائی گئیں تو کالج انتظامیہ نے بھی وردیاں دینے سے انکار کردیا تھا اور کہا گیا کہ ،اپ نے ڈیمانڈ نہیں لکھ بھیجی اس لئے وردیاں نہیں ہیں، ہماری اپنی وردیاں پوری نہیں ہو رہی یہ صرف یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کی ہیں، کسی بھی کیمپس لیہ ،وہاڑی کو بھی یونیفارم نہیں دی گئی۔
وردیوں کی تیاری میں ٹیکسٹائل کالج کے سیکورٹی عملے کا بھی بڑا حصہ مگر ان کو بنیادی حق سے محروم کردیا گیا۔
انہوں نے وائس چانسلر سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور یونیفارم دینے کے احکامات جاری کریں۔