عدالت عالیہ ملتان نے این ایف سی کے وائس چانسلر کو طلب کرلیا
ملتان(خصوصی رپورٹر) عدالت عالیہ میں این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان : این ایف سی کے وائس چانسلر کا حکم، اسسٹنٹ پروفیسر حملے میں زخمی
پٹشنر مرزا زوہیب کے وکیل نے دیگر اداروں کی طرف سے آنے والے جواب بارے آگاہ کیا، عدالت نے این ایف سی کا جواب نہ آنے پر استفسار کیا تو بتایا گیا کہ وکیل چھٹیوں پر ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ تمام جوابات وائس چانسلر کے مخالف آئے ہیں کیوں نہ ان کو معطل کرکے یا فارغ کرکے کیس کی تاریخ دے دی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی کا وائس چانسلر غیر قانونی نکلا، عدالت عالیہ نے بلایا
جس پر وکیل نے ایک موقع دینے کی التجا کی ش جس پر عدلت نے کہا کہ اخلاقی طور پر ایک اور موقع اور دیا جاتا ہے ش 17جولائی کو وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو خود پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرائیں ۔