Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی اور پاکستان بار کونسل کے مذاکرات ناکام ہوگئے، حتمی فیصلہ آج سپریم کورٹ ہی کرے گی

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس میں نیا موڑ آگیا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس : سپریم کورٹ کا مداخلت کرنے سے انکار، بار کونسل اور ایف آئی اے ختم شد

سوموار کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوا، جس میں پاکستان بار کونسل کی طرف سے آنے والے ڈرافٹ کو زکریا یونیورسٹی حکام نے مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرافٹ سراسر یکطرفہ اور سپریم کورٹ کی احکامات کے برخلاف ہیں، ایف آئی اے کی رپورٹ کو اس موجودہ صورتحال میں قبول نہیں کیا جاسکتا، پاکستان بار کونسل کو آئنی حدود کے مطابق بات کرنی چاہیے جبکہ بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا تھاکہ جو بھی معاملے طے ہوگا وہ ایف آئی اے کی رپورٹ سے مشروط ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے چھ ہزار سے طلباء کی نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں

کافی گرمی سردی کے بعد مذاکرات کا یہ دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، زکریا یونیورسٹی حکام اپنا موقف آج سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button