جامعہ زکریا : ڈائمینشیا اینڈ الزائمر کے امراض کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

بہاو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی میں ڈائے مینشیا اینڈ ایلزائمر کے امراض کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر ثروت سلطان، ڈاکٹر حسین جعفری، ڈاکٹر عمر فاروق ، ڈاکٹر اے سجاد صدیقی ، ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ ، ڈاکٹر حمیرا لطیف، ڈاکٹر عبیدالرحمن و دیگر ماہرین نفسیات بھی موجود تھے۔
ماہرین نفسیات نے ڈائیمینشیا اینڈ ایلزائمر کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 61 فی صد مریض معاشرے میں موجود ہیں۔ جبکہ صرف دس فیصد مریضوں کی تشخیص ہورہی ہے۔
انہو ںنے مزید کہاکہ یہ بیماریاں بڑھاپے میں زیادہ اٹیک کرتی ہیں اس کی وجہ سے مریض کسی فرد کے ساتھ ملاقات کرنے سے کتراتا ہے، اور نہ کسی جگہ پر جاسکتا ہے اور نہ ہی کسی کو اپنے پاس آنے دیتا ہے۔
انہو ںنے مزید کہاکہ اس مرض کے علاج کے لیے شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس کی بروقت تشخیص کیجائے ماہرین نے طلباء طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد ایسے مریضوں کے حوالے سے نہ صرف آگاہی فراہم کریں، بلکہ ان کے علاج معالجہ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
سیمینار میں طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔