Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیسٹ سیریز اور پی ٹی آئی آزادی مارچ : پاکستانی سیاسی صورتحال نے انگلینڈ کو محتاط کردیا

پاکستان کی سیاسی صورتحال نے انگلینڈ کو بھی محتاط کردیا، حالات کا جائزہ لینے کیلیے سیکیورٹی ماہر ریگ ڈکسن رواں ہفتے پھر آئیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے والی ہے تاہم یہاں کی سیاسی صورتحال نے اسے کافی محتاط کردیا، 3 ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے، البتہ لانگ مارچ کی وجہ سے اسے کسی دوسرے وینیو پر منتقل کرنے پر غور ہونے لگا۔

یاد رہے "ڈی رپورٹرز” یہ خبر پہلے ہی دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔
لانگ مارچ : پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز متاثر ہونے کاخدشہ

حالات کا جائزہ لینے کیلیے انگلینڈ کے سیکیورٹی ماہر ریگ ڈکسن رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں، وہ ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی ون ڈے سیریز کے انتظامات جانچنے ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے واضح کیا کہ ٹیم دورئہ پاکستان کے حوالے سے مکمل طور پر ریگ ڈکسن پر اعتماد کرے گی۔

ایڈیلیڈ میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ کہ ریگ کئی برس سے انگلینڈ کرکٹ کیلیے مرکزی سیکیورٹی ماہر ہیں، میرے خیال میں وہ میزبان ملک کی سیکیورٹی کاجائزہ لینے کیلیے بہترین انسان ہیں، جب تک ہمیں ان سے پاکستان کے حوالے سے معلومات موصول نہیں ہوجاتیں ہم اس ٹور کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ نہیں کرسکتے۔

اس سیریز سے وابستہ تمام پلیئرز اور دیگر افراد ریگ ڈکسن پر 100 فیصد اعتماد کرتے ہیں، وہ دنیا کے بہترین سیکیورٹی ماہر ہیں، وہ جو بھی کہیں گے کھلاڑی اور بورڈ وہ بات سنے گا ، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انھیں کیا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

گذشتہ ماہ انگلش ٹیم پاکستان میں 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیل کر واپس لوٹی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button