ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 27 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔
ملتان میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 28 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
یوں 17 برس بعد انگلینڈ نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی تباہ کن باؤلنگ ، پاکستانی ٹیم کو مشکلات کا سامنا
کھیل کے چوتھے روز آج جب پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو اس کو فتح کے لئے 157 رنز درکار تھے، اور کریز پر سعود شکیل اور محمد نواز موجود تھے، جنہوں ملکر سکور کارڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا، سعود شکیل نروس نائیٹیز کا شکار ہوکر 94 کے انفرادی سکور پر پویلین چل دیے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے جیت کی طرف سفر شروع کر دیا
جس کے بعد محمد نواز اور فہیم اشرف نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، فہیم 10 رنز بناکر پویلین کی جانب چل دیے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بارمی آرمی پاکستانیوں کی میزبانی کی گرویدہ
اس موقع پر محمد نواز نے تیزی سے سکور کارڈ پر اضافہ کرنا شروع کیا، لیکن جیک وڈ نے 45 کے رنز پر ان کی اننگ کاخاتمہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرامائی صورت اختیار کرگیا
کھانے کے وقفے کے بعد ڈیبیو کرنے والے باولر ابرار احمد نے گراونڈ کے چاروں طرف کھل کر شاٹس کھیلے، لیکن وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہر سکے، اور 17 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
محمد زاہد ، محمد علی کوئی رنز نہ بنا پائے، جبکہ آغا سلمان 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے دیے ہوئے ٹارگیٹ 355 کے مقابلے میں 328 رنز بنا پائی۔
انگلینڈ کی طرف سے مارک وڈ نے 4، جیمز اینڈرسن نے 2، جیک لیچ 1، روبنسن2 اور جوروٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا تیسرا میچ کراچی میں 17 دسمبرسے شروع ہوگا۔