پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرامائی صورت اختیار کرگیا
دونوں ٹیمیں ففٹی ففٹی کی پوزیشن پر آگئیں، پاکستان کو 157 اور انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔
ملتان ٹیسٹ ہوگا کس کے نام فیصلہ کل ہوگا ۔
پاکستان کو ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے مزید 157رنز درکار ، جبکہ انگلینڈ کو 6وکٹیں درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
میچ رنگ بدل رہا ہے : ٹریسکوتھک
سعود شکیل اور امام الحق کی پارٹنرشپ نے پاکستان کی گاڑی کو جیت کے اسٹیشن تک پہنچانے کے ٹریک پر چڑھا دیا۔
کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 355رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں 4وکٹوں ک نقصان پر امام الحق اور سعود شکیل کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت 198رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
محمد یوسف بیٹسمنوں کے دفاع میں سامنے آگئے
امام الحق 7چوکوں کی بدولت 60کے انفرادی اسکور پر لیچ کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
سعود شکیل 54 رنز اور فہیم اشرف 3 پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ثقلین مشتاق کچھ سپیشل کرنے کے لئے پر امید
پاکستان کے گزشتہ روز آوٹ ہونے والوں میں عبداللہ شفیق نے 4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، رضوان نے دو چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم صرف ایک رنز بناسکے۔
روبین ،لیچ ،اینڈرسن اور ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
کل کھیل کا چوتھا روز ہوگا۔
قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ نے 5 کھلاڑی آؤٹ 202 رنز پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 275رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کےلئے 355 رنز کا ہدف
بروک نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 14چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 108رنز کی انفرادی اننگز کھیلی ۔
کپتان بین سٹوکس نے 1چھکے اور اتنے ہی چوکے کی مدد سے 41رنز بنائے ۔
انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 355رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 مجموعی طور پر 11وکٹیں حاصل کی، محمد زاہد نے 3 اور نواز نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔