Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کےلئے 355 رنز کا ہدف

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز کی اوپننگ زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے کی لیکن ابرار احمد نے زیک کرالی کو تین رنز پر رن آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک اورجھٹکا، امام الحق زخمی، ہسپتال منتقل

جبکہ ول جیکس کو چار رنز پر، جو روٹ کو 21 رنز پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنزپر ملتان ٹیسٹ میں ڈبیو کرنے والے ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ، ہیری بروک کی شاندار سنچری، بین سٹوکس اور روبنسن کیچ آؤٹ

بین ڈکٹ نے شان دار نصف سنچری بنائی، اور انگلینڈ کا سکور 147 رنز تک پہنچایا، مگر ابرار احمد نے ان کو آؤٹ کر کے دوسری اننگز میں اپنی تیسری وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان خراب کارکردگی کے بعد بھی جیت کےلئے پرعزم

ڈکٹ کی وکٹ کے ساتھ ابرار احمد کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں ہوگئیں۔

ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی سپنر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
مسٹری باؤلر ابرار احمد : جس کا نام دنیا میں گونج رہا ہے

اولی پوپ ہیری بروکس کا ساتھ دینے آئے تاہم رنز بنانے کی غیرضروری کوشش کے دوران محمد نواز اور محمد رضوان کے گٹھ جوڑ کا نشانہ بنے۔

انگلینڈ کی پانچویں وکٹ چار رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے اولی پوپ کی صورت میں 155 رنز پر گری۔

بروکس نے اپنی سنچری بنائی وہ 108 رنزبناکرمحمد زاہد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button