Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ: چائے کے وقفے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز، امام الحق کی ففٹی، پاکستان نے دوسری اننگ میں 175 رنز بنا لیے، جیت کے لئے مزید 180 رنز درکار

ملتان میں جاری ٹیسٹ سریز کے دوسرے میچ میں تیسرے دن کے کھیل میں چائے کے وقفے تک بابر الیون نے175 رنز بنالئے، اور اس کو 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو جیت کےلئے 355 رنز کا ہدف

آج جب تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے 5 کھلاڑی آوٹ کے ساتھ اپن دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اس کے بیٹسمن خزاں رسیدہ پتوں کی مانند اڑتے چلے گئے اور پوری ٹیم 275 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، اور پاکستان کو جیت کےلئے 355 کا ہدف ملا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک اورجھٹکا، امام الحق زخمی، ہسپتال منتقل

پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز نے قدرے بہتر آغاز فراہم کیا، اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 66 رنز جوڑے، محمد رضوان 30 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، دوسری وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری ، جنہوں نے 10 بالوں پر صرف ایک رن بنایا۔
عبداللہ شفیق 45 بنا کر آوٹ ہوئے، جنہے مارک وڈ نے بولڈ کیا۔

اس وقت کریز پر امام الحق 54 رنز اور شکیل سعود 45 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button