پہلی جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹس نمائش کا اہتمام
دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں پہلی جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹس نمائش کا اہتمام، فن پاروں نے ناقدین کو مبہوت کردیا۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں پہلی جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا، تین روزہ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کیا جبکہ مہمان اعزاز/ ججز میں آرٹس کالج زکریا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد اختر ،اور آرٹ ایجوکیٹر مس ندا احمد ہاشمی تھیں۔
جبکہ نمائش کا اہتمام چیئرپرسن سونیا ناصر اور ارمیشہ انصاری نے کیا، نمائش میں47 آرٹسٹوں نے شرکت کی اور فنکاروں نے مختلف میڈیم جیسے ایمبس پینٹنگ، آئل اینڈ واٹر پینٹنگ، سرامکس، چارکول پینٹنگ، فیبرک پینٹنگ پوسٹر کلر پینٹنگ پر اپنے کام کی نمائش کی اور اپنے فن پاروں کو پیش کیا۔
اس آرٹسٹ نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں جن میں این ایف سی، بی زیڈ یو, اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے طالبات نے حصہ لیا۔
ان فنکاروں میں عبیرہ، ایم عبداللہ،علیشا،مقدس فاطمہ، آمنہ شوکت،قرۃ العین،انفال،ردا سعید،اقصیٰ نواز، سانول سمن،بسمہ فاطمہ ،سارہ علی،ایمان حماد،صائمہ ایوب، عائشہ،ثوبیہ طاہر، فروا حمید،صدف خان،فاطمہ جٹ،صدف طارق،حبہ احمد،شافعیہ،کنول عثمان ،سمیرا سلیم،کلود،سید زاہد جمیل شاہ،لائبہ،تحریم اشفاق،ماہ جبین، طوبیٰ خان،مریم ملک،طوبیٰ باسط،ماریہ مظہر، اسوا گیلانی،مہشان، اسوانور،ماہ غوری،یاسمین اختر، مصباح طارق،زہرہ بتول،مسکان،زویا فاطمہ، مزدلفہ، زوہیب ساجد اورایم سمیع شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے، یہ نمائش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رکھا جائے تاکہ پاکستان بھر سے ینگ آرٹسٹ اس میں شرکت کرکے اپنے ہنر کو آزمائیں اور تہذیب و ثقافت کے رنگ بکھرا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان آرٹسٹ اپنے وژن ،مہارت اور ندرت میں اپنی مثال آپ ہے ،آرٹسٹوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل برئوے کارلائے جائیں گے ۔
اسسٹنٹ پروفیسر شہزاد اختر نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کا یہ اقدام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن اور قابل تقلید کاوش ہے نوجوان آرٹسٹوں کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوگا، آرٹ ایجوکیٹر مس ندا احمد ہاشمی نے کہا کہ نمائش میں 150 سے زائد فن پارے آویزاں کئے گئے،انہیں نوجوانوں میں سے مستقبل کے سٹارز بنیں گے، ایسے اقدامات سے نوجوان آرٹسٹوں کے حوصلوں کو تقویت ملتی ہے۔
مسں سونیا ناصر نے کہا کہ ان آرٹ نمائشوں سے نوجوان فنکاروں کو فن کی دنیا میں اپنی پہچان حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں جو ان کے آرٹ سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بعد ازں نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن زوہیب سجاد ( سلف آرٹسٹ) دوسری پوزیشن صوبیہ خان بی زیڈ یو، تیسری پوزیشن پر دو طالبات عبیرہ احمد ویمن یونیورسٹی ملتان اور صدف خان بی زیڈ یو نے حاصل کی۔
تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، ندا احمد اور چیئرپرسن شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن مسں سونیا ناصر نے آرٹسٹوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید اور تمام شعبہ جات کی چیئرپرسنز اور طالبات موجود تھیں۔