Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیاں گزشتہ سال کی طرز پر چلنے کی توقع ہے، موسم گرما کی تعطیلات دو ماہ پر محیط ہونے کا امکان ہے، موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو ختم ہوں گی، توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا تھا کہ جون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے، مزید یہ کہ اگست میں درجہ حرارت 48.63 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ آسکتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button