ویمن یونیورسٹی میں سیمینار کا اہتمام
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن کے زیر اہتمام بیرون ملک تعلیم اور روزگار کے مواقع بارے سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔
سیمینار کا عنوان ’’بیرون ملک رہائش ، روزگار اور سکالرشپ کے مواقع ‘‘ تھا ۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھاکہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا ایک دلچسپ اور بھرپور تجربہ ہے، لیکن اس کے لیے تیار اور منظم ہونا ضروری ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس پاسپورٹ اور سٹوڈنٹ ویزا جیسی تمام ضروری دستاویزات ہیں، اور بیرون ملک اپنے مطالعہ کے پروگرام اور میزبان ملک پر اپنی تحقیق کریں، تھوڑی سی منصوبہ بندی کے ساتھ، آپ ایک حیرت انگیز مطالعہ بیرون ملک ایڈونچر کے راستے پر گامزن ہو جائیں گے۔
ویمن یونیورسٹی نے طالبات کو بیرون ممالک سکالرشپ ،روزگار کے مواقع اور تعلیم بارے معلومات کی فراہمی کےلئے یہ ایونٹ منعقد کیا ہے شعبہ ماس کمیونیکشن یہ کاوش قابل تحسین ہے کہ انہوں نے وقت کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے سیمینار کا انعقاد کیا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔
مائیگرنٹ ریسورس سنٹر کی کونسلر ماریہ سہیل نے لیکچر دیتے ہوئے کہ آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن یقین نہیں ہے کہ کہاں سے شروع کریں؟ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا شروع میں خوفناک لگتا ہے، لیکن تھوڑی سی منصوبہ بندی اور تنظیم کے ساتھ، آپ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے اپنے خواب کو حقیقت بنا سکتے ہیں، بلاشبہ کسی بھی ملک کی سب سے بڑی دولت اس کی افرادی قوت خصوصاً نئی نسل ہوتی ہے جس کی تعلیم و تربیت کا مناسب اہتمام قومی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
پاکستان قدرتی وسائل کے ساتھ ساتھ نوعمر افرادی قوت کی دولت سے بھی مالا مال ہے بس گائیڈ لائن کی کمی ہے، ہم طالبات کو اس بارے تمام تر معلومات فراہم کرنے کے مستعد ہیں۔
سیمینار میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر دیبا شہوار، فیکلٹی ممبران اور طالبات بھی موجود تھیں ۔