سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے الیکشن کا شیڈول جاری
سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے الیکشن کےلئے امیدواروں کی فارم نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ آج 10 مئی ہوگی۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء کونسلوں کے الیکشن کرانے کے پراجیکٹ پرکام شروع ہوگیا، فارم نامزدگی جمع کرانے آخری تاریخ 10 مئی رکھی گئی ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن تمام سرکاری سکولوں میں تعلیم کو بڑھانے اور مختلف ذرائع سے طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
سرکاری سکولوں میں طلباء کونسلوں کا قیام سیکھنے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے طلبہ کونسلوں کے قیام کے عمل کی مکمل ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، جن پر عمل کرکے ایونٹ کو مکمل کیا جائے ان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے، سرکاری سکول متحرک اور مؤثر طلباء کونسلیں قائم کرسکتے ہیں، جو طلباء کو قائدانہ کردار ادا کرنے اور اپنے اسکولوں میں مثبت اثرات کو فروغ دینے کے لیے با اختیار بناسکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق 11 مئی کو اپیلیں سننے کے بعد انتخابی نشانات کا ایوارڈ کئے جائیں گے ، 12 مئی کو امیدواروں کی طرف سے پوسٹرز کی تیاری کی جاسکے گی جبکہ مئی 13-15 تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی 16 مئی کو الیکشن ہوں گے، جبکہ انتخابی پیٹشنرکا فیصلہ 17 مئی کو ہوگا۔