Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نائب صدر ڈی ایچ اے سفیر حسین نقوی مستعفی ہوگئے

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے نائب صدر سفیر حسین نقوی نے نائب صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سفیر حسین نقوی نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ نجی مصروفیات کی وجہ بطور نائب صدر مزید ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن مزید کام نہیں کرسکتا اس لیے میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، ملتان میں ہاکی کے فروغ کےلئے میرا تعاون ڈی ایچ اے کے ساتھ ہوگا، لیکن کسی بھی ذمہ داری کا متحمل نہیں ہونگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنا عرصہ ڈی ایچ اے کے ساتھ رہا ہاکی کی بہتری کے لیے کام کیا اب بھی میری سرپرستی میں ہاکی کی دو اکیڈیمی کام کررہی ہیں جس کی وجہ سے میرے لیے بطور نائب صدر مزید کام کرنا مشکل ہے، اس لیے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

دریں اثنا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button