Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلے جنوبی پنجاب دو روزہ لائبریری فیسٹیول کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پہلے جنوبی پنجاب دو روزہ لائبریری فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مظہر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کیا۔

لائبریری فیسٹیول میں کتابوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے مابین ڈیبیٹ کمپٹیشن کے علاوہ تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈیجیٹل لائبریری اور بک ڈے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ نے لائبریری ایپ کمپٹیشن جس میں ان سپاٹ پروگرامنگ کے لیے مختلف طرح کے پروگرام شامل کیے گئے۔

لائبریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ کتاب حصول علم کا مستند اور زبردست ذریعہ ہے، صدیوں سے علم کتاب کے ذریعہ سے پھیلا ہے کتابیں ہمیں علم اور معرفت حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ایک اچھی کتاب سے انسان اپنا دل و دماغ بہتر بنا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتابیں ہمیں ایک معاشرتی عقلی اور روحانی روشنی فراہم کرتی ہیں، کتابوں کے ذریعہ سے ہم ایک لمبی گزشتہ تاریخ سے بخوبی آگاہ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے طلباء اور طالبات کو پیغام دیا کہ وہ اپنی نصابی ٹیکس بک کے ساتھ ساتھ ادب کی کتابوں کا ضرور مطالعہ کریں کیونکہ ایسی کتابوں کے مطالعہ سے نہ صرف ان کے علم میں بلکہ ان کی شخصیت میں بھی نکھار آتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر مظہر نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ ایسے فیسٹیول ہر جامعات میں ہونے چاہیں لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ آج کا نوجوان کتاب سے دور چلا گیا ہے مطالعہ کی عادت تقریبا ختم ہو گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ طلباء میں علم کا شوق مفقود ہو گیا ہے۔

روبینہ احمد لائبریرین زرعی یونیورسٹی ملتان نے کہا کہ آج ہم نے 100 سے زائد کتابوں کے سٹالز لگائے ہیں جن میں متعدد قسم کی لٹریری اور دیگر کتب شامل ہیں، جن کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اس ملک میں کتاب بینی اور کتاب پڑھنے کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھایا جائے۔یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء و طالبات کے لیے کتابوں کے سٹالز لگانے والوں کی طرف سے خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے، امید کی جاتی ہے کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کی اس کاوش سے باذوق لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈاکٹر خالد سنگھیڑا لائبریرین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بھی خطاب کیا، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن پنجاب کی جانب سے بھی سٹال لگایا گیا تھا۔یہ لائبریری فیسٹیول ایک روز مزید بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر انصر نعیم اللہ،ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر راؤ عمر اکرم سمیت دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button