Breaking NewsEducationتازہ ترین
مراکش نے پاکستانی طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ مراکشی ایجنسی آف انٹرنیشنل کوآپریشن نے پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپ کے مواقع کھول دیے ہیں۔
مراکش پاکستانی طلباء کو تعلیمی سال 2024-25 کے لیے ملک کے سرکاری اداروں میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف کی پیشکش کر رہا ہے۔
ایچ ای سی پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 مئی (جمعہ) ہے، ایچ ای سی نے تمام ہدایات کو بغور پڑھنے اور بغیر کسی تاخیر کے ایچ ای سی پورٹل پر مکمل آن لائن درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
اس سکالرشپ کے لیے اہل درخواست دہندگان کو پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کے شہری، یا پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کے مستقل باشندے ہونا چاہیے۔