زکریا یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس؛ چانسلر شریک نہ ہوئے، ایل ایل بی کیس کا معاملہ لٹک گیا
زکریا یونیورسٹی ملتان کی سینٹ کی میٹنگ ہوئی،
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے میٹنگ کی صدارت کی۔
گورنر پنجاب نے اپنی عدم موجودگی میں اپنا اختیار وائس چانسلر کو سونپ دیاز سینٹ کی میٹنگ میں لاء سے متعلق الحاق شدہ کالجز کے طلباء کی جانب سے فائل کی گئی رٹ پٹیشنز پر تفصیل سے بحث کی گئی۔
یہ رٹ پٹیشنز لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ ملتان نے سینٹ کو ریفر کی تھیں، اس ضمن میں لاء کالجز کی اپیل اور پیٹیشن 2018۔21 کے طلباء کا امتحان دینے سے متعلق معاملات زیر بحث آئےز چناچہ سینٹ نے فیصلہ کیا کہ انسپکشن کمیٹیاں مذکورہ کالجز کی انسپکشن کریں گی اور ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گیز ان کی رپورٹ کی روشنی میں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سینٹ ان کالجز اور ان کے طلباء کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی پیشی مورخہ 23۔05۔24 کو ہے۔ اسی دیگر کیسز میں ڈین کی تقرری سے متعلق پنجاب حکومت کا تجویز کردہ Evaluation برائے غور و خوض پرفارمہ کا معاملہ سنڈیکیٹ کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ایچ ای سی کا ڈی این پی پروگرام اور ایفیلیشن پالیسی 2024 سے متعلقہ کیسز کو اکیڈمک کونسل او سینڈیکیٹ سے پاس کراکے سینٹ میں لانے کی ہدایت کی گئی۔
ایچ ای سی کیطرف سے شاہ زیب عباسی اور ایچ ای ڈی کیطرف عثمان ابراہیم نے آن لائن میٹنگ اٹینڈ کی۔ یونیورسٹی کے ممبران سنڈیکیٹ، سید علی حیدر گیلانی ایم پی اے ( سنڈیکیٹ)، ڈینز صاحبان اور دیگر پروفیسروں نے شرکت کی۔