Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : اے ایس اے کی تقریب حلف برداری

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (اے ایس اے) کے نو منتخب عہدے داران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تھے۔

تقریب کے آغاز میں زکریا یونیورسٹی کے انتقال کر جانے والے اساتذہ کرام، آفسران، مُلازمین اور ان کے عزیز و اقارب کی ارواح کی ایصال ثواب کے لیے ڈاکٹر حافظ محمد سرور نے فاتحہ خوانی کرائی۔

اے ایس اے کے سبکدوش ہونے والے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے اپنے دور میں اساتذہ کی فلاح اور پیشہ ورانہ بہبود کے لیے کیے جانے والے کام اور کوششوں پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے نو منتخب عہدے داران سے حلف لیا، نو منتخب عہدے داران میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک (صدر), ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ (نائب صدر), ڈاکٹر محمد خاور نوازش (جنرل سیکرٹری), ڈاکٹر محمد خرم افضل (جوائنٹ سیکرٹری)، ڈاکٹر رشید احمد (فنانس سیکرٹری) جبکہ مجلس عاملہ کے ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر حسیب الرحمن، ڈاکٹر محمد بلال اور ڈاکٹر مظفر حمید شامل تھے۔

نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک نے یونیورسٹی کے اساتذہ کو درپیش مسائل سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے کروڑوں روپے کے بلوں کی مد میں ایک کثیر بجٹ صرف ہو جاتا ہے، شمسی توانائی سے حاصل کیے جانے والی بجلی کے پراجیکٹ پر عمل کر کے یہ خرچہ بچایا جا سکتا ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں میرٹ کی پالیسی اپنائی جائے گی، عنقریب سلیکشن بورڈ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس کے ذریعے قابل اساتذہ، افسران اور ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔ جامعہ میں بہت سے علمی اور انتظامی مسائل ہیں تاہم مل جل کر ہی ان مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button