Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی، آج 8 مئی سے پنجاب کے ٹیچر تبادلوں کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ تبادلوں کے لئے اساتذہ کی آن لائن درخواستیں 10 مئی تک وصول کی جائیں گی۔

پنجاب کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفرز پر کافی عرصہ سے پابندی عائد تھی اور ضرورت مند ٹیچرز پابندی ہٹنے کا بیتابی سے انتظار کر رہے تھے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق سر دست صرف تعیناتیوں کے منتظر ٹیچرز ہی ٹرانسفرز کے لئے درخواست دے سکیں گے۔

دس مئی تک تبادلوں کے لئے ٹیچرز کی درخواستوں کی ویری فیکیشن 11 مئی کو کی جائے گی۔ جن ٹیچرز کے ٹرانسفر ٹیکنیکلی ممکن ہوں گے، ان کے تبادلوں کے احکامات 13 مئی کو جاری کر دیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button