اساتذہ تبادلے : ڈی پی آئی پنجاب کے جعلی مراسلے نے تھر تھلی مچا دی
ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب کےجعلی مراسلے نےاساتذہ میں بےچینی پھیلا دی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولزپنجاب نے15 دسمبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کااعلان کیاہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
اساتذہ راہ تکتے رہ گئے، ٹرانسفر کے لئے پھر تاریخ مل گئی
جس کےلئے شیڈول بھی جاری کردیا، مگر گذشتہ شام ایک مراسلہ تقسیم کیاگیا، جوڈی پی آئی پنجاب راناعبدالقیوم کی طرف سے تھا جس میں کہاگیا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کے تبادلے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر 31مارچ تک ملتوی کردئے ہیں ،ای ٹرانسفر کااگلا مرحلہ یکم اپریل سے شروع ہوگا، اس کی اطلاع تمام گروپس میں بھی کردیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
محکمہ سکولز نے نئی ای ٹرانسفر پالیسی 2022 جاری کردی
اس مراسلے کے بعد اساتذہ میں بے چینی پھیل گئی، تاہم کچھ گھنٹے گزرنے کے بعد ڈی پی آئی نے مراسلے کی تردید کردی اور کہا کہ یہ جعلی ہے، ای ٹرانسفر کامرحلہ شیڈول کے مطابق 15 دسمبر سے شروع کیاجائے گا۔