Breaking NewsEducationتازہ ترین
شجاع آباد میں ٹیچر کا طالب علم پر تشدد، کمشنر نے پرچہ درج کرادیا

بنگلہ موڑ پر واقع سکول کے ایک ٹیچر عمیر نے طالب علم جہانزیب کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
جس کی اطلاع والد کو دی گئی، اس نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو رپورٹ کی، جبکہ ہیڈ ماسٹر محمد حفیظ نے بھی ان کی بات سننے سے انکار کردیا۔
جس پر انہوں نے احتجاج شرو ع کردیا جس کی اطلاع کمشنر ملتان کو ملی تو انہوں نے فوری ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا، اور انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ۔
انہوں نے احکامات جاری کئے کہ طالب علم کو مکمل طبی امداد فراہم کی جائے۔
عامر خٹک کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی معصوم بچوں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ذمےد اروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔



















