ملتان گرین اور ملتان وائٹ وہیل چیئرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام پاکستان وہیل چیئرز کرکٹ کونسل کے تعاون سے گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر 75ویں اینیورسری ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن پاکستان کے سلسلہ میں ملتان گرین اور ملتان وائٹ وہیل چیرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ایم سی جی گراوٴنڈ نواں شہر ملتان میں کھیلا گیا، جو کہ ملتان گرین نے باآسانی جیت لیا۔
ملتان وائٹ پہلے کھیلتے ہوئےچار کھلاڑیوں کے نقصان پر 149رنز بناسکی۔
عامر اسلم 60.محمد عدنان۔18.عدنان نثار۔17رنز بنائے۔ملتان گرین کی طرف سے عمران مجید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان گرین نےمطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عمران مجید۔55.جبکہ محمد شہزاد نے 58 ناٹ آوٴٹ سکور کیا۔
محمد مرسلین اور اصغر بھٹی ایمپائرز یوسف اکرم سکورر تھے۔
مہمان خصوصی چیرمین شیلٹر ہوم ملتان شاہد محمود انصاری اور شاہد صدیق تھے۔
اس موقع پر آصف اقبال اور منظور لطیفی بھی موجود تھے۔
معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کے موقع پر آنےوالی مشکلات اور لاکھوں مسلمان بہنوں۔بھائیوں ۔بزرگوں اور بچوں کی قربانیوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر یہ عزم کیا گیا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا کر رکھی جائے گی۔
اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔



















