Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین ملتان میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام جاب فیئر کا کامیاب انعقاد

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ملتان میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام جاب فیئر کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں وہاڑی ،خانیوال، ڈی جی خان، لیہ اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔

جاب فیئر میں 30 سے زائد کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے جبکہ 250 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیش کیے گئے۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان، فرح ثاقب تھیں، جبکہ معروف صنعتکار خواجہ محمد سہیل طفیل، ڈائریکٹر ری پلیسمنٹ ٹیوٹا اور کالج کی پرنسپل انجم کلثوم بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

صدر وومن چیمبر فرح ثاقب نے کہا کہ اس طرح کے جاب فیئرز طالبات کو مارکیٹ ٹرینڈز سمجھنے اور انڈسٹری سے براہ راست رابطے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

صنعتکار خواجہ محمد سہیل طفیل کے مطابق کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ براہ راست انٹرویوز سے طالبات کا اعتماد بڑھتا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کالج پرنسپل انجم کلثوم نے کہا کہ والدین اور طالبات کا ردعمل انتہائی مثبت ہے، کیونکہ ادارہ نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طالبات کو پروفیشنل اسکلز اور روزگار کے حقیقی مواقع بھی مہیا کرتا ہے۔

جاب فیئر میں شریک طالبات نے اس سرگرمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملنے، سی ویز جمع کروانے اور انٹرویوز میں حصہ لینے کا موقع ملا، جس سے انہیں عملی دنیا میں قدم رکھنے کا حوصلہ ملا ہے۔

جاب فیئر کے دوران انٹرویوز کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اور طالبات کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button