Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل کے ’مفت ٹکٹ‘ : پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں ایک ٹکٹ مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں چار ٹکٹس خریدنے پر شائقین کرکٹ کو ایک ٹکٹ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، موسیقار عبداللہ صدیقی نے ترانے کو کمپوز کیا ہے۔ گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانا گنگنائیں گے، آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانا ’گروو میرا‘ بھی گنگنایا تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button