Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر الیکٹریکل کے استعفیٰ کی اندرونی خبر منظر عام پر آگئی
شعبہ الیکٹریکل چیئرمین ڈاکٹر عبد الستار ملک جن کے پاس پراجیکٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل کا اضافی چارج بھی تھا نے دو روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا اور انہوں نے ناگزیر وجوہات کا ذکر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل نے استعفیٰ دے دیا
مگر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بجلی کی چوری روکنے اور درست بلنگ کےلئے پورا ایک ڈیپارٹمنٹ کھڑا کردیا تھا، مختلف شعبوں میں کام کرنے والے الیکٹریشن اس ونگ میں شامل کردئیے تھے ، 32 سے زائد عملے سے قائم الیکٹریکل ونگ نے 40 سے زائد بجلی چوروں کی نشاندہی کی تھی اور بھاری بل بنائے تھے۔ ان با اثر افراد نے وائس چانسلر کے گرد گھیرا تنگ کیا تو ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ ہوسکی اور بل کی ادائیگیاں بھی رک گئیں، جس سے مایوس ہوکر ڈاکٹر عبد الستار ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔